اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹرحسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں انتہاپسندی کے موضوع کا جائزہ لے گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انسٹھویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچنے کے بعد کہا کہ دنیا کو درپیش ایک اہم مسئلے کی حیثیت سے وہ انتہاپسندی کے موضوع کا جائزہ لیں گے۔
صدرمملکت نے امید ظاہر کی ان کا دورہ نیویارک مفید ثابت ہوگا۔
صدر مملکت نے کہاکہ اس سال ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں بھی ایک اجلاس ہوگا اور ہم ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق مسائل کاجائزہ لینے اور اس پر غور وفکر کرنے کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھائيں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ وہ اپنے اس دورے میں مختلف ملکوں کے سربراہوں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ اور مختلف علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں اسلامی جحمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کریں گے۔واضح رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انسٹھویں اجلاس میں حصہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے ہیں ۔







.......
/169